|  اپنا صفحہ  |  ہم سے رابطہ کیجیے۔   |

تمرکز

 
ایس پی اے کے بارے میں
 
صوفی نفسیات
 
صوفی نفسیاتی علاج
 
تمرکز
 
اجلاس
 
محافلِ اعتکاف
 
مجلّۂ انجمنِ صوفی نفسیات: عرفان: روح کا علم
 
مطالعے کے لیے خصوصی سفارشات
 
رکن بننے کے لیے
 
Memorial Research Paper Contest
اپنا صفحہ


تمرکز (صوفی مراقبہ) کی جماعتیں بہت سے صوفی مراکز (خانقاہوں) اور منتخبہ کالجوں اور جامعات میں منعقد کی جاتی ہیں۔ ان جماعتوں میں مرحلہ وار باہم منسلکہ مشقیں شامل ہیں جن پر عمل کرکے ابدانی، ذہنی، جذباتی اور روحانی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ ان نشستوں میں تیرہ بڑے توانائی کے ذرائع مدِنظر رکھے جاتے ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر ہر فرد باطنی توازن، امن اور یکجائی کی کیفیت سے دوچار ہو جاتا ہے۔

تمرکز کے کلیدی عناصر

مندرجہ ذیل مشقیں تمرکز میں کلیدی جزو کا درجہ رکھتی ہیں۔ اپنی ہستی یا ذات کی اصلیت اور حقیقت پانے کے عمل میں ان مشقوں کو منظم طریقے سے دوہرانا تمرکز کا لازمی عنصر ہے۔

ارتکاز توجہ یا یکسوئی اس کے ذریعے نسّی اور حسیّاتی مشقیں کروائی جاتی ہیں جو ہمیں کسی لیزر کی شعاع کی طرح ایک واحد مرکز پر توجہ مبذول کرنے میں اعانت کرتی ہے۔

موازنہ موازنہ میں مخصوص آسنوں اور سست عمل مشقیں شامل ہیں جو انسانی جسم کے ۱۳ بڑے برقمقناطیسی مراکز کو متحرک، مجتمع اور متوازن کرتی ہیں۔

ذہن کی صفائی تطہیر ذہنی کے ذریعے دماغ کے نسّی جال کو قابو میں لاکر شعوری طور پر دماغی لہروں کی رفتار سست کی جاتی ہے۔ نتیجتا ً عادتا ً دخل انداز ہونے والے تخیلاتی خاکے بننا رک جاتے ہیں، جذباتی و ہیجانی ردِعمل میں کمی آتی ہے اور ہم جسمانی اور ذہنی طور پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

تنفس کی مشقیں۔ تنفس کی مشقوں کے ذریعے سانس لینے کے استطاعت بڑھانے، سانس کی آمد و رفت کی چال قابو میں رکھنے اور سانس لینے کا وقفہ بڑھانے پر مرکزی توجہ دی جاتی ہے۔ اس طرح جسمِ انسانی میں آکسیجن کی زیادہ سے زیادہ مقدار کا حصول یقینی بنا کر لازمی افعالِ بدن کو منظم کرکے ردِعمل کی حس کو گھٹایا جاتا ہے۔

گہرا سکون اس مشق کے ذریعے پٹھوں کو کنٹرول کرکے دباؤ اور تناؤ کو کم کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ جسکے نتیجے میں جسم میں توانائی لوٹ آتی ہے۔

تصور بینیتصور کی مشقوں کے ذریعے تنقیدی اور منفی خیالات کے بننے والے نمونوں کو رد کر کے مثبت اور شفا بخش خاکوں کو بیدار کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں امید، قوت و تحریک، امنگ اور تخلیقی صلاحیتیں بیدار ہوتی ہیں۔.

 

تمرکز کی مشقیں انجمن صوفی نفسیات کے تحت ہونے والے اجتماعات میں خاص اور مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔

تمرکز کی محافل اعتکافات میں تمرکز کے متعدد عناصر پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔

بہت سے صوفی مراکز (خانقاہوں) میں تمرکز کی جماعتیں جاری و ساری رہتی ہیں۔

تمرکز کے بارے میں مزید معلومات کےلئے اس لِنک پر کلِک کریں۔

 

عشقِ حقیقی کے حسین تر دربار کی طرف آؤ! ۔
حضرت نادر عنقا جناب پیر اویسی۔


|  واپس اوپر جائیے۔  |  اپنا صفحہ

©2010 Sufi Psychology Association. All rights reserved.

MTO WEBSITE